ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، شیخ رشید


ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن دوبارہ نہیں ہوگا اور امید ہے کاروباری مراکز کھلے رہیں گے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کہاچینی کےبعد وزیراعظم نے آٹے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ چینی کے بعد آٹے بحران کی رپورٹ فی الفور جمع کروائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کے بعد آٹا بحران کے ذمہ داروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، چینی کے کیسز ایف آئی اے اور نیب کو دیے جارہے ہیں اسی طرح آٹے کے کیس بھی نیب اور ایف آئی اے کو دیے جارہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میرا دوست خطرے میں ہے، سافٹ ویئر بدلنے کا اب وقت نہیں ہے، 31 جولائی سے پہلے پہلے بہت سے گرفتاریاں ہو سکتی ہیں ۔

وفاقی وزیر نے دوبارہ لاک ڈاؤن کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ لاک ڈاؤن ایک بار پھر سے کیا جائے گا، امید یہی ہے کہ کاروباری ادارے کھلے رہیں گے

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری