کراچی میں نیا ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تجویز پر غور


کراچی میں نیا ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تجویز پر غور

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ کے اطراف زیر تعمیر عمارتوں کا کام رک جانا چاہیے، ایئرپورٹ آبادی میں ہے، اس لئے اس کی منتقلی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، طیارہ حادثے کےمعاملے پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد ایک تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو کہ رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم کو پیش کرے گی اور بعد میں عمران خان ذاتی طور پر وہ رپورٹ عوام کے سامنے پیش کریں گے اور جو بھی افراد اس سارے واقعے کے ذمہ داری ہوں گے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید بتایا ہے کہ لاشوں کی تصدیق کے لئے ڈی این اے کی مدد سے لوگوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے جو کہ جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔
متاثرہ گھروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے آگاہ کیا ہے کہ جن لوگوں کے گھر تباہ ہو گئے ہیں انہیں عارضی طور پر ہوٹلوں میں پناہ دی گئی ہے۔ 
ایئربس 320 ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ پی آئی اے کی پرواز لاہور سے کراچی پہنچی تھی کہ لینڈنگ سے قبل طیارہ گر کر تباہ ہو گئی تھی۔ 
اس واقعے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس حوالے سے اب گورنر سندھ نے اعلان کیا ہے کہ ائیر پورٹ کی آبادی سے دور منتقلی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری