کراچی، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید گرمی کا امکان
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مغرب سے ہوائیں27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، شام کے وقت تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں