مودی سرکارپورے خطے کے لئے خطرناک بن چکی ہے، عمران خان


مودی سرکارپورے خطے کے لئے خطرناک بن چکی ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت پاکستان سمیت پورے خطہ کے امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی غرور پر مبنی توسیع پسند پالیسیاں نازی نظریات کے مطابق ہیں، نازی ازم کی طرز پر بھارت توسیع پسندانہ پالیسیوں پر کاربند ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے، مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بنگلا دیش بھارت کے سٹیزن شپ ایکٹ سے متاثر ہے، مودی حکومت کے نیپال اور چین کے ساتھ سرحدی تنازعات ہیں، مقبوضہ کشمیرکی بھارت میں غیرقانونی شمولیت جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھارت آزاد کشمیر کا بھی دعوے دار بن رہا ہے، میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ مودی حکومت بھارتی اقلیتوں کے لیے خطرہ ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فاشسٹ مودی حکومت بھارت کی اقلیت کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے، ہندوتوا کے نظریے پر کار بند مودی حکومت خطےاور ہمسایوں کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری