عراق؛ ابوبکر البغدادی کا ایک اور قریبی ساتھی ہلاک


عراق؛ ابوبکر البغدادی کا ایک اور قریبی ساتھی ہلاک

عراقی سیکیورٹی فورسزنے داعش سے تعلق رکھنے والے ایک خطرناک تکفیری دہشت گرد کو ہلاک کردیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے ایک خطرناک دہشت گرد مارا گیاہے۔
 ذرائٰع کا کہنا ہے کہ ''معتزنومان عبدنایف نجم الجبوری'' نامی تکفیری دہشت گرد خود کو ابوبکر البغدادی کا نائب کہلاتا تھا۔
بغداد الیوم نے خبر دی ہے  کہ عراقی سیکیورٹی اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر تکفیری دہشت گرد کے خلاف کارروائی کی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوبکر البغدادی کے معاون عراق میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری