برطانیہ؛ پاکستانی نژاد واجد خان ''برنلے'' کے میئر منتخب ہوگئے

برطانیہ؛ پاکستانی نژاد واجد خان ''برنلے'' کے میئر منتخب ہوگئے

پاکستانی نژاد سابق رُکن یورپین پارلیمنٹ واجد خان ‘برنلے’ کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، واجد خان اور اُن کی اہلیہ انعم ایک سال کے لیے بطور میئر اور میئرس اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، برنلے کے سب سے کم عمر ترین میئر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد رکن یورپین پارلیمنٹ واجد خان نے برنلے کے میئر منتخب ہوگئے، کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث عوامی تقریب کو منعقد نا ہوسکی لیکن واجد خان نے آج ورچوئیل حلف اٹھالیا۔
واضح رہے کہ واجد خان اس سے قبل دو سال تک یورپین پارلیمنٹ کے رُکن رہ چکے ہیں اور وہ یورپین پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے لیے بھرپور آواز اُٹھاتے رہے ہیں۔
کشمیریوں کی مؤثر آواز بننے پر اُنہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ قائد اعظم سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 2016 میں پاکستانی نژاد صادق خان برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے، انہیں لندن کے پہلے مسلمان میئر بننے کا اعزاز حاصل ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری