ایران؛ کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، مزید 2 ہزار 258 افراد وائرس کا شکار

ایران؛ کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، مزید 2 ہزار 258 افراد وائرس کا شکار

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہناہے کہ ملک بھرکے مختلف علاقوں میں مزید 2 ہزار 258 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپورکا کہناہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مزید 2 ہزار 258 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد مجموعی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 849 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 افراد جاں بحق ہوئے اور اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہزار 627 ہوگئی ہے۔
جہانپور نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 2 ہزار 543 افراد کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بیماروں کی شفایابی کے لئے دعا کریں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک ملک بھر میں 1 لاکھ 12 ہزار 988 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
جہانپور کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اب تک 8 لاکھ 76 ہزار 492 افراد کا ٹسٹ کیا جاچکا ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری