علامہ عباس کمیلی کی برسی پرجعفریہ الائنس کے زیراہتمام تعزیتی اجلاس

علامہ عباس کمیلی کی برسی پرجعفریہ الائنس کے زیراہتمام تعزیتی اجلاس

علامہ عباس کمیلی کی برسی  کے موقع پرجعفریہ الائنس پاکستان کے زیراہتمام تعزیتی اجلاس بارگاہ حسینی پی ای سی ایچ میں منعقد ہوا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، جعفریہ الائنس کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کے ہر دلعزیزرہنما اور جعفریہ الائنس کا بانی سربراہ و صدرعلامہ عباس کمیلی کو آج ہم سے جدا ہوئے ایک سال کا عرصہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں آپ اتحاد بین المسلمین ہی نہیں اتحاد بین المزاہب کے بھی علمبردارتھے۔

 علامہ عباس کمیلی نے پاکستان کے مختلف طبقات کو ایک اکائی کی صورت میں جمع کر رکھا تھا آپ نے ہر میدان میں عملی جدوجہد کی اور آخری دم تک میدان عمل میں جمے رہے۔

آپ نے منبر سے اپنے فکری افکار سے ملت اسلامیہ کی خدمت کی پاکستان،یورپ اور مشرق وسطی میں بھرپورعلمی خدمات سر انجام دیں آپ سینیٹر بنے تو قومی سیاست کو ایک نیا دھاراملا۔

 اتحاد وحدت اور بھائی چارگی کے لئے تمام مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کردیا آپ کی ان خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اگر آج ملک بھر میں کرونا وائرس کی وبا نہیں ہوتی تو ہم علامہ عباس کمیلی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نشتر پارک میں تاریخی اجتماع منعقد کرتے۔

اجلاس میں علامہ رضی جعفر نقوی،علامہ حسین مسعودی،علامہ باقر حسین زیدی،علامہ فرقان حیدر عابدی،علامہ نثار قلندری،علامہ رجب علی بنگش،شبر رضا ،مہدی عباس ،قاسم نقوی،نیئر علی اور جعفریہ الائنس میں شامل تمام شیعہ تنظیموں نے شر کت کی۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری