یمن؛ سعودی اتحادی افواج کے وحشیانہ فضائی حملے جاری، دنیا خاموش تماشائی

یمن؛ سعودی اتحادی افواج کے وحشیانہ فضائی حملے جاری، دنیا خاموش تماشائی

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج یمن کے مختلف علاقوں پر مسلسل بم برسارہے ہیں اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سعودی اتحادی افواج کے جنگی جہازوں نے صوبے الحدیدہ درجنوں بار وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں مالی اور جانی نقصانات ہوئے۔

سعودی اتحادی افواج نے گزشتہ روز ایک بار پھر جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کئے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد نے جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد نے اس سے قبل الحدیدہ کے ایئرپورٹ پر بھی شدید بمباری کی تھی جس میں ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا۔

خیال رہے کہ یمن جنگ میں سعودی اتحاد کو ذلت آمیز شکست کا سامنا ہے۔ سعودی اتحاد شکست تسلیم کرنے کے بجائے بےگناہ نہتے شہریوں پربم برساتے رہتے ہیں جس کا بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے سوا کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا ہے۔

پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری