خانیوال میں بس حادثے کا شکار، 6 مسافر جاں بحق


خانیوال میں بس حادثے کا شکار، 6 مسافر جاں بحق

پنجاب کے ضلع خانیوال کے قریب لاہور سے ملتان جانے والی مسافربس حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔

تسنیم خبررساں اداے کے مطابق، پنجاب کے ضلع خانیوال کے قریب لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس اُلٹ گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔

لاہور سے ملتان جانے والی بس ملتان خانیوال روڈ پل رانگو پر موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹی۔

واضح رہے کہ ملک میں ٹریفک حادثات کی اصل وجہ ٹریفک قوانین سے عدم آشنائی اور تیز رفتاری ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرواجائے تو سالانہ ہزاروں جانیں بچ سکتی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری