پاکستان میں کرونا وائرس کے حملوں میں مزید تیزی آئے گی، ڈاکٹر ظفر مرزا


پاکستان میں کرونا وائرس کے حملوں میں مزید تیزی آئے گی، ڈاکٹر ظفر مرزا

معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ بہت سے دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا کم پھیلا،گنجان آباد علاقوں میں کورونا کے کیسز زیادہ ہیں،یورپ اور امریکہ میں کوروناکیسز میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔

معاون خصوصی صحت کا کہنا ہے کہ26کے قریب ایس او پیز جاری کرچکے ہیں، پرہجوم جگہوں پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے، مساجد ،دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لازمی استعمال کریں۔

انہوں سے عوام سے احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری