مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 مسلمان شہید


مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 مسلمان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 جوان شہید ہوگئے

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران بدترین بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روزقابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ بھارتی فوج نے شہید ہونے والے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی بھونڈی کوشش کی۔
علاقہ مکینوں نے قابض بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف شاہراہ بلاک کر شدید احتجاج کیا اور لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ نوجوان نہتے اور معصوم تھے جنہیں جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا اس طرح تین روز میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری