یوم انہدام جنت البقیع، خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں مظاہرے


یوم انہدام جنت البقیع، خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں مظاہرے

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر آل سعود کے خلاف بھرپور مظاہرے کئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سید حامد شاہ الموسوی کے اعلان کے مطابق پشاور، کوہاٹ، ایبٹ آباد، مردان، پارا چنار، اورکزئی، شیر کوٹ، ہری پور، اور ڈیرہ اسماعیل خان آل سعود کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔
مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع میں اہل بیت اطہار‘ رسول خداؐ ک اجداد‘صحابہ کرام اور مشاہیر اسلام کے مزارات مقدسہ کی دوبارہ تعمیر کیلئے کردار ادا کریں۔ 
اس سلسلے میں پشاور کی امام بارگاہ ماسٹر غلام حیدرمحلہ ر سی وٹاں سے مظاہرے کا جلوس نکالا گیا جس کی قیادت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبر پختونخوا کے سرپرست اعلیٰ سید اظہر علی شاہ کاظمی، آغا عباس علی کیانی ، سید غضنفر علی شاہ ، ذوالفقار جمیل ، ابو جعفری کیانی ، مولانا جلال حیدر ، شفقت احسان کربلائی، صادق علی حیات، مولانا خورشید جوادی، علامہ موسیٰ رضا ، جوہر عباس میر ، آغا نواز علی کیانی، وقار میر، حاجی عابد علی خان صوبائی کمانڈر مختیار فورس ، حاجی ساجد علی کربلائی ، ضلعی صدر ملک عامر رضا ، ضلعی کنونیئر لیاقت علی کیانی اور امجد علی نے کی۔
دریں اثناء کوہاٹ میں سید باسط علی شاہ، مختیار بنگش، حاجی امتیاز بنگش حاجی انصارعلی اور آفتاب علی بنگش کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے مظاہر ہ کیا گیا۔
 شیر کوٹ کچہ پخہ ہنگو چوک میں حاجی امتیاز، انصار علی اور دیگر کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا، ایبٹ آباد میں ضلعی کنونیئر نذر حسین جدون کی قیادت میں جلوس علی مسجد دربا ربے وطن سرکار سے نکالا گیا اور کاکول چوک میں مظاہرہ کیا گیا مردان پریس کلب کے سامنے مظاہرے کی قیادت صوبائی صدر غضنفر علی شاہ ‘علامہ موسی رضا ‘علامہ خورشید جوادی ‘جوہر عباس میر کربلائی اور ضلعی کنونیئر سید نفیس حسین رضوی نے کی۔
پاراچنار میں شبیر حسن طوری ‘مولانا ابرار حسین ‘ماسٹر یوسف حسین ‘تیمور حسین طوری ‘حسن غلام اور حاجی غلام نبی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
ضلع اورکزئی انڈخیل میں کینونیئر مصباح حسین کی قیادت میں مظاہرہ ہوا۔ ہری پور میں کنونیئر سید طاہر عباس عرف باوا طاہری شاہ کی قیادت میں پریس کلب ہری پور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی مرکزی شیعہ جامع مسجد لاٹو فقیر میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد خطیب و ضلعی ناظم الامور علامہ غضنفر علی شاہ نقوی اور ضلعی کنونیئر اصغر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری