اسلام آباد میں سکیورٹی نظام مزید سخت کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد میں سکیورٹی نظام مزید سخت کرنے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظکو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی نظام کو مزید منظم اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کےمطابق، آئی جی اسلام آبادمحمد عامر ذوالفقار خان کی زیرصدارت منگل کو اجلاس ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام اور ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید، ایس ایس پی سیکورٹی، اے آئی جی سپیشل برانچ نے شرکت کی۔

 اجلاس میں ملکی حالات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام ناکوں پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیمرے نصب کیے جائیں گے، جو سیف سٹی سے منسلک ہوں گے، آئی جی نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنائیں گے۔

اجلاس میں سپیشل برانچ کو بھی فرنٹلائن کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری