کراچی؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ خطرناک تکفیری دہشت گرد گرفتار


کراچی؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ خطرناک تکفیری دہشت گرد گرفتار

کراچی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث انتہائی خطرناک تکفیری دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ 

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  سی ٹی ڈی نےکامیاب کاروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد جان عالم کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے دستی بم برآمد کر لیئےجو شہر میں کسی دہشت گردی کی کاروائی کے لیے رکھے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد جان عالم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ انسپکٹر شفیق تنولی پر خود کش دھماکہ کرایا اور کراچی آپریشن کے ڈی ایس پی بہاؤ الدین بابر سمیت کئی پولیس افسران و اہلکاروں کو شہید کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان میں حاصل کی۔ 
دہشت گرد جان عالم پریشر کُکر بم، ٹینس بال بم، اور موٹر سائیکل بم بنانے کا بھی ماہر ہے۔ گرفتار دہشت گرد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مختلف دھماکوں کی کاروائیاں کرنے کے علاوہ بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ 
گرفتار دہشت گرد نے دوران تفتیش متعدد دہشت گردی کی کاروائیوں کا انکشاف کیا ہے۔ جن میں 2013میں مومن آباد تھانہ کی حدود میں امام مارگاہ پر 2بم دھماکوں کا انکشاف کیا۔
 2013میں عائشہ منزل کے قریب موٹر سائیکل بم دھماکے، انسپکٹر شفیق تنولی پر خود کش حملے کرانے، تھانہ سائٹ اے کی حدود میں پریشر کُکر بم دھماکے، پولیس پارٹی پر حملے، مومن آباد پولیس موبائل پر فائرنگ کرنے، پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری