امام خمینی نے مسلمانوں کی صحیح خطوط پر رہنمائی کی، علامہ ناظر عباس


امام خمینی نے مسلمانوں کی صحیح خطوط پر رہنمائی کی، علامہ ناظر عباس

شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی برسی کے موقع پرجاری بیان میں کہا ہے کہ امام خمینی اس صدی کے عظیم مفکر اور اسلامی معاشرے کی علمی و انقلابی شخصیت ہیں جنہوں نے علم و شعور اور عمل وکردار کے ذریعے مسلمانوں کی صحیح خطوط پر رہنمائی کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہناہے کہ  امام خمینی دنیائے اسلام کی ایسی معتبر شخصیت ہیں جو علمی اور تحقیقی میدان میں سرکردہ حیثیت کی حامل ہے اور ان کی شخصیت سیاسی و عملی میدان میں بھی رہبری و رہنمائی کا عملی و مثالی نمونہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی نےعالمی استعماری سازشوں کو بے نقاب، مسلمانوں کو اپنے نظریات اور عمل کے ذریعے وحدت کی لڑی میں پرو یا۔
 انقلاب اسلامی کی جدوجہد میں امام خمینی نے طویل جلاوطنی کے باوجود ایران کے عوام کی تربیت اور رہنمائی اس انداز میں کی کہ وہ پرامن اور شعوری تحریک کے ذریعے کامیاب ہوئے۔
امام خمینی اسلام پر جدید اور گہری تحقیق اور تازہ ریسرچ رکھنے والے دینی قائد، اسلامی نظریات کے مطابق حکومت اسلامی کی داغ بیل ڈالنے والے رہنماء تھے۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینی کے دئیے ہوئے نظام مملکت اور معاشرت کے بعد عالمی سطح پر موجود اس پروپیگنڈے کا خاتمہ ہواکہ اسلام کے پاس مملکت چلانے یا عصر جدید کے تقاضوں کے مطابق کوئی نظام نہیں ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری