بھارت پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتا، چودھری سرور
گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ پاکستان کے پاس دنیاکی بہترین فوج ہے جوسرحدوں کادفاع جانتی ہے، بھارت سمجھ لے وہ پاکستان کامقابلہ نہیں کرسکتا۔
تسنیم خبررساں ادارےکےمطابق، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ مودی کی انسانیت دشمنی ہٹلرسے زیادہ شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جان لے وہ پاکستان کامقابلہ نہیں کر سکتا،پاکستان کے پاس دنیاکی بہترین فوج ہے جوسرحدوں کادفاع جانتی ہے،گورنر پنجاب نے کہاکہ کشمیرمیں بےگناہوں کے قتل پردنیاکونوٹس لیناچاہئے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میں ایک بارپھرلفظی جنگ شروع ہوگئی ہے اور سرحد پر بھی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ چند دنوں کے دوران پاکستان نے بھارت کے کئی جاسوس ڈرون طیارے مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔






