وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کااجلاس


وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کااجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کااجلاس آج ہو گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ کا حجم پہلی بار8 ہزارارب کاہندسہ عبورکرے گا ،5 ہزارارب روپے سے کم ٹیکس محصولات کاہدف طے ہونے کاامکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکسوں کی عمومی شرح اور چھوٹ بحال رکھی جائے گی ،ٹیکس محصولات بڑھانے کیلئے قوانین اورپالیسی میں تبدیلی ہو گی۔

مقامی ذرائع کاکہنا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے زیادہ اثاثوں پر نیا ٹیکس لگانے کاامکان ہے،ٹیکس بچانے میں مدد دینے والے تمام قوانین میں ترمیم کاامکان ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری