افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار قابل تعریف ہے، زلمے خلیل زاد


افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار قابل تعریف ہے، زلمے خلیل زاد

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے افغان امن مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل کے سفیر زلمے خلیل زاد نے 7 جون کو اسلام آباد کا دورہ کیا۔
سفارت خانے کے جاری بیان کے مطابق زلمے خلیل زاد نے اپنے دورہ پاکستان میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں میں انٹرا افغان مذاکرات عمل شروع کرنے کے اقدامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
امریکی سفارتخانے نے بتایا کہ ملاقات میں انٹرا افغان مذاکرات سے قبل تشدد کے واقعے میں کمی کا بھی جائزہ لیا گیا اور زلمے خلیل زاد نے افغان امن مذاکرات میں وزیر اعظم عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے کردار کو سراہا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری