بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان


بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان

پاکستانی وزیرخارجہ کا کہناہے کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے فضائی حملہ کرنے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کوئی حماقت نہ کرے، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امیت شاہ کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ حملے کی غلطی کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت یہ گیدڑ بھپکیاں بند کرے، لداخ کے معاملے پر بھارتی میڈیا کیوں خاموش ہے، بھارت لداخ پر سرجیکل اسٹرائیک کیوں نہیں کرتا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے، بھارت میں اقلیتیں حکومت سے نالاں ہیں، بھارت میں معاشی حالات بگڑ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارت نے ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے، بھارت افغانستان کے امن وعمل کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، امیت شاہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارت اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا تھا کہ بھارت وہ مؤثر رد عمل یاد رکھےجو پچھلے سال بھارتی افواج کوموصول ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ پچھلےسال فروری میں ہماری صلاحیت اور عزم کا واضح مظاہرہ کیا گیا تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری