ترک سیکیورٹی فورسزکی گولن تنظیم کے خلاف بڑی کارروائی، درجنوں گرفتار
ترکی میں 4 برس قبل ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں گولن تنظیم کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کی گئی ہے، جس میں تقریباً ڈیڑھ سو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق کئی صوبوں میں کارروائی کے دوران 149 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں 6 پولیس سربراہان بھی شامل ہیں۔
سیکورٹی فورسز نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ اہل کار گولن تحریک سے وابستہ ہیں۔ ترک حکومت گزشتہ کئی برس سے امریکا میں جلاوطن فتح اللہ گولن کی تحریک کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد نے گولن کے دیگر پیروکاروں کے ساتھ عموماً ٹیلی فون کے ذریعے رابطے کیے ہیں اور یہ لوگ ملٹری اکیڈمیوں کے ساتھ منسلک ہوئے اور خیال ہے کہ ان میں اکثریت اب بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں