بل گیٹس کا پاک فوج کے سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ


بل گیٹس کا پاک فوج کے سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کے حوالے سے موثر کردار ادا کررہی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،  ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، بات چیت کے دوران بل گیٹس نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے بل گیٹس کی جانب سے پاک فوج کے اقدامات کی تعریفوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی یہ قومی ذمہ داری ہے، صحت عامہ کے حوالے سے پاک فوج اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز انسداد پولیو مہم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور انسداد پولیو مہم کے ورکرز کرونا وبا میں بھی پیش پیش ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ کرونا کے باوجود آئندہ چند ہفتوں میں انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کرونا وبا کے خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور کرونا سے متعلق آگاہی کی فراہمی اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی گفتگو کی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری