تمباکو صنعت پر بھاری ٹیکس لگانے کا مطالبہ
تمباکو صنعت پربھاری ٹیکس لگانے سے نہ صرف اسکے استعمال اور اسکی رسائی میں کمی ہوگی بچوں کو بھی تمباکو سے دور رکھا جاسکے گا۔
تسنیم خبررساں ادارے کےمطابق، فیلڈمنیجر سپارک نعیم احمد،لائیوسکل بیسک ایجوکیشن ٹرینرانعم خلیق ،میڈیا کمیونیکیشن آفیسر خرم شہزاد،ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی ملتان ڈاکٹر غضنفرملک، پبلک ریلیشن آفیسر چائل پروٹیکشن بیور ملتان نوید مختیار نے پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ حکومت بجٹ میں سگریٹ پر فیڈرل ایکسائزڈیوٹی میں کم ازکم 20روپے اضافہ کرے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں تنباکونوشی سے سالانہ ہزاروں افراد جان کی بازی ہارجاتے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں زیرعلاج بہت سے بیمار سگریٹ نوشی کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔






