لاہور؛ وزیر اعظم کی وزیراعلیٰ اورگورنر سے الگ الگ ملاقاتیں


لاہور؛ وزیر اعظم کی وزیراعلیٰ اورگورنر سے الگ الگ ملاقاتیں

لاہور میں وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزداراورگورنر چودھری محمدسرورسے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزداراورگورنر چودھری محمدسرورسے ملاقات میں کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق صوبائی وزرا بھی وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
 وزیر اعظم کورونا ریلیف فورس سے بھی ملاقات کریں گے، وزیر اعظم پنجاب کی کورونا کیبیٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائینگے۔
ٹڈی دل کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہو گا، اجلاس میں ٹڈی دل سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری