ایران کی جانب سے کابل دھماکے کی شدید مذمت


ایران کی جانب سے کابل دھماکے کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے جمعے کے روز کابل کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ اقدام 

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ روز کابل  کی مسجد شیر شاہ سوری میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ 
بیان میں آیا ہے کہ بلا شک انتہا پسندی اور دہشتگردانہ حملوں کے ذریعے علماء کو نشانہ بنانے کے نتائج افغانستان کی ثقافت، معاشرے، مستقبل اور اسی طرح علاقے کیلئے خطرناک ہو سکتے ہیں۔
افغانستان کے ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا ہے کہ مغربی کابل کی ایک مسجد کے اندر جمعے کی نماز کے دوران بم دھماکے سے امام سمیت کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان کا کہنا تھا  کہ بم مسجد کے اندر رکھا گیا تھا۔
دھماکے کی اب تک کسی نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم رواں ماہ کے آغاز میں ایک مسجد پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
دھماکے میں ہلاک ہونے والے مسجد کے امام موفلہ فروتن شہر کے معروف مذہبی رہنماؤں میں سے ایک تھے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں حالیہ ہفتوں کے دوران تشدد میں اضافہ ہوا ہے رواں ماہ کے آغاز میں داعش نے کابل کے گرین زون کی مشہور مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام اور نمازی جاں بحق ہو گئے تھے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری