راولپنڈی بم دھماکے میں بھارت  ملوث ہونے کا انکشاف


راولپنڈی بم دھماکے میں بھارت  ملوث ہونے کا انکشاف

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی بم دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ راولپنڈی صدر بازار بم دھماکے میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ملوث ہے جس کے تحقیقاتی اداروں کو شواہد بھی مل گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق راولپنڈی صدر بازار بم دھماکے میں بھاتی خفیہ ایجنسی ملوث ہے، بم دھماکے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، تفتیشی اداروں کا کہنا ہےکہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

راولپنڈی کینٹ کے علاقے صدر بازار بم دھماکے کی تفتیش سے جڑے ذرائع نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ بم دھماکے میں دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، یہ تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، سی ٹی ڈی سمیت دیگر ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم دھماکے میں آئی ای ڈی کے ساتھ دھماکا خیز مواد استمال کیا گیا، دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوا تھا اور املاک کو بھی نقصان پہنچا تھا، بم دھماکے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری