حکومت کا ایوان صدر کے بجٹ میں کمی کا فیصلہ


حکومت کا ایوان صدر کے بجٹ میں کمی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے 12 جون کو پیش کیے گئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایوان صدر کے مجموعی بجٹ میں 60 فیصد سے زیادہ کمی کر دی ہے۔ 

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایوان صدر کے بجٹ میں کٹوتی کے بعد صدارت کا بجٹ 395 ملین روپے پر آ گیا ہے۔
ایوان صدر کے لئے بجٹ میں اس کی پہلی سطح 992 ملین روپے کی لاگت سے 60.18 فیصد یا 597 ملین روپے کمی کی گئی ہے۔
اس کٹوتی میں صدر عارف علوی کے ذاتی اخراجات، انسانی وسائل کے الاونس اور صدارت کے آپریٹنگ اخراجات میں کمی شامل ہے۔
گذشتہ مالی سال کے دوران ایوان صدر میں انسانی وسائل پر خرچ ہونے والے الاونس 458.74 ملین روپے کے مقابلے میں آئندہ مالی سال کے لئے انسانی وسائل کے الاونس پر خرچ 193.22 ملین روپے رہ گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایوان صدر کے آپریٹنگ اخراجات بھی کم کر کے 53.38 ملین روپے کردیئے گئے ہیں جو اس سے پہلے چلنے والے مالی سال میں 180.44 ملین روپے تھے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری