لاہور کے بعض علاقوں میں مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ


لاہور کے بعض علاقوں میں مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے کہا ہے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے، لاہور میں کورونا سے متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے کے لیے آج کابینہ کمیٹی سے حتمی منظوری لی جائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے لاہور میں کورونا سے متاثرہ علاقوں کو سیل کیے جانے کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ علاقے سیل کرنے سے متعلق حتمی منظوری کابینہ کمیٹی سے لی جائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر متاثرہ علاقوں اور گلیوں کی نشاندہی کررہے ہیں، جن علاقوں کو سیل کیا جائے گا وہاں تمام مارکیٹیں، بازار بند رہیں گے جبکہ دودھ، بیکری، کریانہ، میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔
جواد رفیق ملک کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی علاقہ مکین باہر جائے گا تو اس سے پوچھ گچھ ہوگی، بہت ضروری ہوگا تو جانے کی اجازت دی جائے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری