اسرائیل کا غزہ پر ڈرون حملہ


اسرائیل کا غزہ پر ڈرون حملہ

صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر ڈرون طیارے سے میزائل داغے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج نے پیر کی شب ڈرون اور توپوں کے گولوں سے غزہ پٹی پر حملہ کیا۔
فارس نیوز نے خبر دی ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے پیر کی شب ڈرون سے غزہ پٹی کے علاقے المطار پر بمباری کی۔
اسرائیل نے اسی طرح خان یونس کے علاقے القرارہ پر توپوں کے گولے داغے۔ ابھی تک ان حملوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
غاصب صیہونی ٹولے نے دعوی کیا کہ یہ حملہ مقبوضہ علاقوں پر غزہ پٹی سے داغے جانے والے راکٹ کے رد عمل میں کیا گیا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری