پاکستانی وزیرخارجہ کا اپنے روسی ہم منصب سے اظہار افسوس
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روس کے سرگئی لاوروف سے ٹیلی فونک رابطے میں روس میں کرونا سے ہونی والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے.
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں روس میں عالمی وبا کرونا سے ہونی والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے. اس گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
کوروناکے باعث روس میں جانی نقصان پر روس کے وزیر خارجہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پاکستانی وزیرخارجہ نے وبا سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کاوشیں بروئےکار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو کثیر الجہتی اور مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کے کیسز میں 90 فیصد کمی آئی ہے.






