بھارت چین تعلقات میں ایک اور دراڑ


بھارت چین تعلقات میں ایک اور دراڑ

چین کے ہاتھوں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی ریلوے نے چینی کمپنی کے ساتھ کیا گیا معاہدہ منسوخ کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لداخ کے علاقے وادی گلوان میں چینی فوج کے ہاتھوں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد انڈین ریلوے نے چینی کمپنی کے ساتھ کیا گیا معاہدہ ختم کردیا ہے۔

بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کارپوریشن آف انڈیا نے بیجنگ نیشنل ریلوے ریسرچ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ آف سگنل اینڈ کمیونیکیشن گروپ کارپوریشن لمیٹڈ کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کردیا ہے۔ یہ معاہدہ 417 کلومیٹر کے کانپور ، دین دیال اپادھے  ٹریک پر ٹیلی کمیونیکیشن اور سگنل لگانے کا تھا جس کی لاگت 417 کروڑ بھارتی روپے تھی۔ 
واضح رہے کہ چینی کمپنی کو مذکورہ معاہدہ جون 2016 میں دیا گیا تھا تاہم بھارت اور چین کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی حکومت نے اس معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے.

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری