پاکستان کا بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کرنے اعلان
حکومت پاکستان نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا نوٹم بھی جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز نے خبر دی ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نوٹم جاری کیا ہے جس کے مطابق ایس او پیز کی تمام تر پابندی کے ساتھ تمام غیرملکی مسافر اور چارٹر پروازوں کو پاکستان کے بین الاقوامی ایئر پورٹس پر آمدورفت کی اجازت ہوگی۔
نوٹم کے مطابق پروازوں کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کے لیے سلاٹس کے اوقات کار سی اے اے جاری کرے گا تاہم گوادر اور تربت کے لیے پروازوں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔
پروازوں کی مذکورہ اوقات کار میں آمدورفت اتھارٹی کے ایس او پیز کے تحت ہوگی نوٹم کے مطابق کارگو پروازوں سمیت خصوصی اور ڈپلومیٹک پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ خصوصی اجازت کے تحت جاری رہے گا۔






