حضرت فاطمتہ الزھرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت نمایاں مقام رکھتی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

حضرت فاطمتہ الزھرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت نمایاں مقام رکھتی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضاکی اپیل پر ملک بھر میں سنی اتحاد کونسل نے یوم دعا ویوم سیّدہ فاطمتہ الزھرا سلام اللہ علیہا منایا گیا۔ 

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، علماءکرام نے اجتماعی توبہ اور استغفار سمیت عظمت سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کے موضوع پر خطبات جمعہ دئیے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ رضویہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوروناپرتحقیقات کے علاوہ اللہ کی طرف بھی رابطہ بحال کرنا ہوگا۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ آل رسول سے سچی محبت ایمان کی کامل دلیل ہے۔ قوم مشکلات میں مدد کے لئے اللہ کی رحمت کا دروازہ کھٹکھٹائے۔ 
مولانا اکبر نقشبندی،حافظ فدا حسین ، مولانا نورالحق اویسی اور مولانا وزیر القادری نے بھی جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کیا۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری