پاک افغان چمن بارڈر 22 جون سے کھول دیاجائے گا


پاک افغان چمن بارڈر 22 جون سے کھول دیاجائے گا

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہاہے کہ 22جون تک چمن بارڈر کھول دیاجائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  چمن بارڈر کے ذریعے امپورٹ اور ایکسپورٹ کے علاوہ پیدل عوام باب دوستی سے جاسکیں گے۔
 ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے امیدظاہر کی ہے کہ22جون سے ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینرز، ایکسپورٹ، وسط ایشیائی ممالک کیلئے سبزی، پھل، ایساف/نیٹو کیلئے کارگو وآئل ٹینکرز اور پیدل افراد باب دوستی سے جا سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ-19اور ٹریڈ سے متعلق تمام ایس او پیز پرعملدرآمد کو یقینی بنایاجائے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری