پٹرول بحران پیدا کرنی والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، انصرمجید خان
صوبائی وزیر انصرمجید خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پٹرول بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت انتہائی خوش آئند ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، انصرمجید خان نے کہاہے کہ ذمہ داروں کو گرفتارکرکے ان کے لائسنس معطل یا منسوخ کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی ساتھ ہیں کسی کو ناراض نہیں ہونے دیا جائے گا۔
صوبائی وزیر انصرمجید خان نے مزیدکہاکہ وزیراعظم کی جانب سے تعلیمی اداروں اور والدین کی مشکلات ختم کرنے کی ہدایت کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن حکومت پر الزام تراشی کی بجائے اپنے بے گناہ ہونے کے ثبوت عوام کی عدالت میں پیش کرے۔ عوام نے پنجاب سمیت پورے ملک میں سابق حکمرانوں کو ناقص ترین کارکردگی پر عام انتخابات میں مستردکیا۔
صوبائی وزیر لیبرنے کہاکہ ملک میں اشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث بے روزگار ہونے والے طبقے کا احساس کرنے کا وقت ہے۔
مزید پڑھیں