کرونا سے متاثرممالک میں پاکستان 14 ویں نمبر پر آگیا


کرونا سے متاثرممالک میں پاکستان 14 ویں نمبر پر آگیا

پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی ممالک کی فہرست میں پاکستان 14 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 84 ہزار 665 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 688 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 9 ہزار 166 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 71 ہزار 811 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 71 ہزار 92 ہو چکی ہے، جبکہ 1 ہزار 103 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 68 ہزار 308 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 495 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 633 ہو چکی ہے جبکہ اموات 843 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10 ہزار 912 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 101 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 9 ہزار 587 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 104 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 288 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 22 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 845 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 20 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری