نیب نے 26 جون کو خواجہ آصف کو طلب کر لیا


قومی احتساب بیورو (نیب) نے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کو 26 جون کی صبح 11 بجے طلب کر لیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے موجودہ زمین سے زیادہ فروخت کی، خواجہ آصف پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا بھی الزام ہے۔

اس کیس میں خواجہ آصف کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔