بے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے کےخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
لاہور ہائیکورٹ نے بے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے کےخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی،عدالت نے کہاکہ کیا وفاقی حکومت کے اس طرح کے اقدامات صوبائی خود مختاری کے خلاف تو نہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام عدالت میں پیش ہوئیں۔
سرکاری وکیل نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام چل رہا ہے،سیکرٹری بی آئی ایس پی نے کہاکہ ڈاکٹر ثانیہ اس وقت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ہیں،اس ووقت وسیلہ حق احساس کفالت سمیت دیگر کئی پروگرامز چل رہے ہیں ۔
چیف جسٹس قاسم خان نے استفسار کیا کہ کیا اخری الیکشن سے پہلے بے نظیر انکم سپورٹ کے نام سے لوگوں کو مالی امداد دی جاتی تھی؟،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ نام کب بدلاگیا۔
سیکرٹری نے کہاکہ کفالت احساس ایمرجنسی کے نام سے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت رقم دی جا رہی ہے چیف جسٹس نے وفاق کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا یہ وفاقی حکومت نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی؟،کیا ایک ایکٹ آئینی حیثیت لے سکتا ہے؟۔
عدالت نے بے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے کےخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی،عدالت نے کہاکہ کیا وفاقی حکومت کے اس طرح کے اقدامات صوبائی خود مختاری کے خلاف تو نہیں۔






