پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نےایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو اپنی اسناد پیش کیں


پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نےایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو اپنی اسناد پیش کیں

پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو اپنی اسناد پیش کیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ، صدر حسن روحانی نے دونوں برادر ممالک کے مابین ثقافتی،  مذہبی ، تاریخی وابستگیوں اور مشترکات پر روشنی ڈالی۔

 انہوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

 انہوں نے امید ظاہر کی کہ سفیر رحیم قریشی کے دور میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

 صدر روحانی نے وزیر اعظم عمران خان کے دوروں کو بڑی شوق سے یاد کیا اور امید کی کہ دونوں فریقین دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے فیصلوں پر موثر انداز میں عمل پیرا ہوں گے۔

 سفیر رحیم حیات قریشی نے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے ایرانی قیادت کو پرتپاک مبارکباد پیش کی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران ہمیشہ ایک دوسرے کو سفارتی اور سیاسی مدد فراہم کرنے میں ایک دوسرے کی حمایت جاری کھیں گے۔

  پاکستان مسئلہ کشمیر پر ایران کی حمایت کی بہت تعریف کرتا ہے۔ سفیر نے یقین دلایا کہ وہ اپنے دور میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی سمت کام کریں گے

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری