پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت میں درخواست منیر احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے قواعد ضوابط کو مدنظر نہیں رکھا گیا، عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔