ایران میں کرونا وائرس سے اموات 10 ہزار سے تجاوز کر گئیں


ایران میں کرونا وائرس سے اموات 10 ہزار سے تجاوز کر گئیں

دنیا بھر کی طرح ایران میں بھی کرونا وائرس کے حملے بدستورجاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 109 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے ملک میں کرونا وائرس کے حملے بدستور جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں 2 ہزار 628 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ان میں سے 1 ہزار 356 افراد اسپتال میں داخل کرالیا گیا ہے اور باقی کو ضروری ہدایات کے بعد گھرجانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ڈاکٹر سیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھرمیں 2 لاکھ 17 ہزار 724 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

اور وفات پانے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 239 ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے اب تک 1 لاکھ 77 ہزار 852 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

ڈاکٹر سیما سادات لاری نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 2 ہزار 912 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں اب تک 15 لاکھ 57 ہزار 872 افراد کا ٹسٹ کیا جا چکا ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری