پاکستان نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا


پاکستان نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی سرحد میں داخل ہونے والا ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھر اپنی سرحد میں داخل ہونے والا بھارتی ڈرون مار گرایا ہے. آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون کو ایل او سی پر تتہ پانی سیکٹر میں مار گرایا گیا۔ بھارتی ڈرون 850 میٹر پاکستانی حدود میں آگیا تھا جسے نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے کہ اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رواں برس پاک فوج کی طرف سے مار گرایا گیا یہ 9 واں بھارتی ڈرون ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری