سٹاک ایکسچینج حملہ؛ چین کی مذمت


سٹاک ایکسچینج حملہ؛ چین کی مذمت

چین کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چین کی جانب سے گذشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کراچی پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے. 

چینی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستانی اقدامات کی حمایت کرتے رہیں گے، ہر قسم کے دہشتگردانہ حملے قابل مذمت ہیں. ہم پاکستان سٹاک ایکسچینج حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں. 

 

یاد رہے کہ گذشتہ روز چار دہشتگردوں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ کر دیا تھا جسے سکیورٹی گارڈز اور پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے چند ہی منٹوں میں چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ دہشتگردوں کے حملے میں ایک سب انسپکٹر اور تین سکیورٹی گارڈز شہید ہوئے۔ 

حملے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے کے مجید بریگیڈ نے قبول کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری