سندھ اور وفاق ایک بار پھر آمنے سامنے


سندھ اور وفاق ایک بار پھر آمنے سامنے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق کے لیے ٹیکس جمع کرنے سے انکار کر دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کے مطابق وفاق اور سندھ ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق کے لیے ٹیکس جمع کرنے سے انکار کر دیا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق نے ہمیں آئین کے تحت ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دیا ہے. ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر ایکسائز سندھ کو ٹیکس جمع نہ کرنے سے متعلق وفاق کو آگاہ کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے وفاق اور سندھ حکومت میں تنازعہ پیدا ہوگیا تھا،وفاق کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے سندھ ریونیو بورڈ کو وفاقی اداروں سے سروسز ٹیکس کی وصولی سے روک دیا تھا۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری