پنجاب: لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع


پنجاب: لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع

بےقابو ہوتی ہوئی عالمی وبا پر قابو پانے کے لئے صوبہ پنجاب میں لاک ڈاؤن 15 جولائی تک بڑھا دیا گیا ہے.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اموات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
 گزشتہ روز مزید 2846 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 118 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 20 ہزار 930 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 2846 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 9 ہزار 377ہو گئی ہے جبکہ 118 افراد دم توڑ گئے ہیں اور اموات 4 ہزار 304 ہو گئیں ہیں تاہم 98 ہزار 503 افراد اب تک صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 81 ہزار 985 کیسز سندھ میں سامنے آئے ہیں جبکہ پنجاب میں 75 ہزار 501، بلوچستان میں 10 ہزار 426، کے پی کے میں 26 ہزار 115، اسلام آباد میں 12 ہزار 775 ، گلگت بلتستان میں 1470اور آزاد کشمیر میں اب تک 1065 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 118 افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 4304 ہو گئی ہے. سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہو چکی ہیں جہاں تعداد 1727 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 1343،کے پی کے میں 935، اسلام آباد میں 128، گلگت بلتستان میں 24، بلوچستان میں 119 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے اب تک 98 ہزار 503 افرادصحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ 45 ہزار 616 افراد کا تعلق سندھ سے ہے جبکہ پنجاب میں 27 ہزار 147، کے پی کے میں 12 ہزار 626، اسلام آباد میں 7 ہزار261 ،گلگت بلتستان میں ایک ہزار 117، بلوچستان میں چار ہزار 197اور آزاد کشمیر میں 539 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں.
پنجاب میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کے لئے صوبے بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو 15 جولائی تک بڑھا دیا گیا ہے. اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.
یاد رہے کہ اس بیماری سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے. شہری سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے اور بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکل کر خود کو اور اپنے اہلخانہ کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھ سکتے ہیں.

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری