غلام سرور کو وفاقی وزیرکے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ


غلام سرور کو وفاقی وزیرکے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

اسلام آبادہائیکورٹ نے غلام سرورکووفاقی وزیرکے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر ہوابازی غلام سرور خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کی ،وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ 262 پائلٹس سے متعلق غلام سرورنے غیرذمہ دارانہ بیان دیا۔
پی آئی اے کی پروازوں پریورپ میں 6 ماہ کی پابندی عائدہوگئی،وزیرکوچاہئے تھاکسی کی ڈگری جعلی تھی توخفیہ کارروائی کرتے۔
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ غلام سرورکی غیرذمہ دارانہ بیان بازی سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ اس حوالے سے تفصیلی حکم نامہ جاری کریں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری