پاکستان میں آن لائن گیم پب جی پر پابندی کا فیصلہ


پاکستان میں آن لائن گیم پب جی پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں مقبول آن لائن گیم پلیئر ان نونز بیٹل گراؤنڈز (پب جی) پر پابندی عائد کردی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مختلف حلقوں سے ملنے والی شکایات کو دیکھتے ہوئے پی ٹی اے نے پب جی گیم کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ پی ٹی اے کو اس گیم کے خلاف لاتعداد شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ یہ گیم اپنا عادی بنادیتی ہے، وقت کا ضیاع اور بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر سنگین منفی اثرات کا باعث بنتی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری