گلگت بلتستان الیکشن 2020 کا شیڈول جاری


گلگت بلتستان الیکشن 2020 کا شیڈول جاری

چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان نے الیکشن2020 کا شیڈول جاری کر دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 7جولائی2020 کو آراوز کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی آخری تاریخ 16 جولائی ہوگی، نامزد امیدواروں کی فہرست17 جولائی کو آویزاں کی جائےگی۔

چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 23 جولائی ہوگی،آر او فیصلے کے خلاف اپیل کی آخری تاریخ 27 جولائی مقرر کر دی گئی جبکہ اپیلٹ ٹریبونل کی جانب سے فیصلے کے لیے آخری تاریخ 3 اگست ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے اور نظرثانی کے لیے آخری تاریخ 5 اگست ہے، امیداواروں کو انتخابی نشانات 6 اگست کو دیےجائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر جی بی راجہ شہباز خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں 18 اگست کو پول ڈے ہوگا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی 23 جون کی رات اپنی 5 سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد تحلیل ہوگئی تھی۔

وزیراعظم پاکستان اور گلگت بلتستان کونسل کے چیئرمین عمران خان نے میر افضل کو گلگت بلتستان کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری