پاکستان میں کرونا وائرس کے شکار مزید78 افراد جان کی بازی ہار گئے


پاکستان میں کرونا وائرس کے شکار مزید78 افراد جان کی بازی ہار گئے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار87ن ئےکیسزرپورٹ ہوئے ہوئے اور78 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زیادہ ہے۔ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 50 ہزار 773 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد4ہزار551 ہوگئی ہے جب کہ 2 لاکھ 21ہزار896 متاثر ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد89ہزار 225ہوگئی ہے جب کہ پنجاب میں78ہزار956 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں27ہزار110، بلوچستان10ہزار666، اسلام آباد13ہزار195، آزاد جموں و کشمیرایک ہزار 160اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار524ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث آزاد جموں و کشمیر میں33، بلوچستان122، گلگت28، اسلام آباد129، خیبرپختونخوا983، پنجاب1819 اور سندھ میں 1437 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ متوقع ہے۔ معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

 

  معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری