یمن پر سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے جاری، عالمی برادری خاموش تماشائی


یمن پر سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے جاری، عالمی برادری خاموش تماشائی

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پروحشیانہ بمباری کی ہے۔

تسنیم خبرساں ادارے کے مطابق، امریکی حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں  نے صوبے الحدیدہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 105 بار حملے کئے۔

واضح رہے کہ 18 دسمبر 2018 کو اسٹاک ہوم میں یمنی فوج اور سعودی اتحاد کے درمیان الحدیدہ صوبے میں فائربندی پر اتفاق ہوا تھا لیکن سعودی اتحاد نے کبھی بھی اس فائربندی کا احترام نہیں کیا۔

یمن پر مسلط کردہ جنگ میں دسیوں ہزار  بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں شہری اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

 سعودی اتحادی سابق مفرورصدر منصور ہادی کی کٹھ پتلی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانا چاہتے تھے۔

خیال رہے کہ جارح سعودی اتحاد اپنے وحشیانہ حملوں اور یمن کا سخت ترین محاصرہ کرنے کے باوجود ابھی تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری